ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خاتون کا سر کاٹا، قبائلی شوہر گرفتار

خاتون کا سر کاٹا، قبائلی شوہر گرفتار

Thu, 29 Sep 2016 18:24:19  SO Admin   S.O. News Service

باریپدا؍اڑیسہ، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اڑیسہ میں میور بھنج ضلع کے کھوٹا علاقے میں ایک خاتون کے شوہرجنسی تعلق کے معاملہ کے شبہ میں اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے آج بتایا کہ ایک تکرار کے بعد کل دیر رات گرش چندرپور گاؤں کے جیتو لوہار(43)نے ایک دھاری دار ہتھیار سے 35سالہ اپنی بیوی کو مبینہ طور پر سر کاٹ کر قتل کردیا۔پڑوسیوں کے حوالے سے افسر نے بتایا کہ اس جوڑے کے تین بچے تھے اور خاتون اور اسی گاؤں کے ایک شخص کے مبینہ تعلق کو لے کر طویل وقت سے ان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔افسر نے بتایا کہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک تکرار کے بعد انسان نے ایک دھار ی دار ہتھیار سے مبینہ طور پر خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ کھوٹا تھانے کے انچارج انسپکٹر آر کے گری کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے آج صبح گھر سے خاتون کا جسم اور کٹا ہوا سر برآمد کیا۔افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: